زیر رعایت مکتب مرجع دینی آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ

ادارہ اور ویب سائٹ سے متعلق کوئی بھی سوال پوچھنے کیلئے ہم سے رابطہ کریں۔

آڈیو اور ویڈیو دروس ، نصاب اور ماہانہ و سہ ماہی امتحانات کی تفصیلات جاننے کیلئے یہاں کلک کریں۔

اگر آپ النجف اسلامک آن لائن یونیورسٹی میں داخل ہونا چاہتی ہیں تو داخلہ فارم میں موجود تمام کوائف کو مکمل کریں​۔

  • النجف اسلامک ایک حوزوی یونیورسٹی ہے، جس کا مقصد اسلام کے ایسے  متخصص، سنجیدہ، باشعور اور معتدل  پیغام کو عام کرنا ہے،  جو حوزۂ علمیہ نجف اشرف کی علمی گہرائی، دیرینہ اصالت اور زمانے کے تقاضوں سے ہم آہنگ تجدیدی فکر کا ترجمان ہو۔
  •  اس ادارے میں حوزوی نصاب کو اس کی علمی اصالت اور گہرائی پر برقراررکھتے ہوئے  جدید طرزِ تدریس کے مطابق پڑھایا جاتا ہے۔ علوم و معارف کی تدریس کا اسلوب، جامعاتی و دانشگاہی سطحِ تعلیم سے ہم آہنگ ہے ۔ ہمارا مقصد ایسے افراد کی تربیت کرنا ہے جوفقہ و عقائد کے ساتھ مجموعی طور پر دین کے بارے میں ایک ایسی جامع فکر اور مؤثر طرزِ بیان کے حامل ہوں جو سب کو ساتھ لے کر چلے، دوسروں کے نقطۂ نظر کو سمجھے اور کسی کو نظر انداز نہ کرے۔ حوزۂ علمیہ نجف اشرف کا علمی و دینی طرزِ فکر صدیوں سے انہی خصوصیات کا حامل رہا ہے۔ اس تدریسی نظام کے ذریعے کوشش کی جا رہی ہے کہ نجف اشرف کی یہ علمی و فکری روایت اس مقدس شہر تک محدود نہ رہے، بلکہ ادارے سے وابستہ افراد اور اس کے فارغ التحصیل طلبہ کے ذریعے اس کا پیغام دنیا  کے ہر گوشے  تک پہنچے۔
  • ادارے کا نظامِ تعلیم آن لائن اور فاصلاتی ہے ۔ نصاب اور درسی مواد متعلقہ شعبوں کے ماہر اساتذہ تیار کرتے ہیں، جبکہ تدریس کی ذمہ داری حوزۂ علمیہ نجف اشرف کے قابل اور تجربہ کار اساتذہ انجام دیتے ہیں۔ ادارے کے انتظامی عملے کے ساتھ ساتھ حوزۂ علمیہ نجف اشرف کے اہلِ علم و فضلاء بھی اس کی نگرانی کرتے ہیں۔
  • جامعہ میں مدتِ تعلیم پانچ سال ہے۔ پانچ سالہ نصاب مکمل کرنے کے بعد طالبہ کو یونیورسٹی کی طرف  سے سند دی  جاتی ہے، جسے حوزاتِ علمیہ میں اعلیٰ درجے کی قبولیت اور اعتبار حاصل ہے۔
  • النجف اسلامک ، مرجعیتِ دینیہ کی زیر سرپرستی  کام کر رہی ہے، جبکہ اس کے نگرانِ اعلیٰ سماحۃ السید احمد الحسینی (الاشکوری) ہیں۔

مختلف سوشل میڈیا پر فالوورز کی تعداد

1
1
1
1
1
1

اگر آپ کو کوئی سوال پوچھنا ہو یا  کسی فنی مشکل کا سامنا ہو تو  ہم سے رابطہ کریں
ادارہ  : admin@unhew.org
فنی خرابی: it@unhew.org

 دیئے گئے فون نمبرپر بھی رابطہ کر سکتے ہیں 

00964-774-0151325

Scroll to Top