شرائطِ داخلہ/ رجسٹریشن

رجسٹریشن کا طریقۂ کار — تعلیمی ویڈیو

رجسٹریشن کے تمام مراحل کو اچھی طرح سمجھنے کے لیے تعلیمی ویڈیو کا دیکھیے ۔

شرائط

.فقط خواتین/طالبات ہی داخلہ لے سکتی ہیں.

طالبہ کی عمر 15 سال سے کم نہ ہو.

کم از کم اردو زبان لکھنا ، پڑھنا اور سمجھنا آتا ہو ،اور بہتر ہے کہ  میٹرک پاس ہو۔

طالبہ کیلئے ضروری ہے کہ وہ نیچے دیئے گئے لنک کے ذریعےآن لائن داخلہ   فارم کو پُر کرے اور مطلوبہ دستاویزات (شناختی کارڈ یا پاسپورٹ +سکول یا کالج سرٹیفکیٹ) کی تصویر یا پی ٖڈی ایف  ساتھ ملحق (اپلوڈ) کرے تاکہ اکاؤنٹ کی تصدیق (ویریفیکشن) ہوسکے اور درسی سال کے آغاز میں یونیورسٹی کی  تعلیمی ویب سائٹ  میں داخل ہونے کے قابل ہوسکے ۔

رجسٹریشن میں دی جانے والی تمام معلومات  کے درست ہونے کا حلف دینا۔

براہِ کرم فارم ارسال کرنے سے پہلے تمام معلومات اور دستاویزات کو اچھی طرح جانچ لیں۔ 

رجسٹریشن کے لئے نیچے جا کر بٹن ↓ پر کلک کریں۔

کلاس حاضری اور دروس سننا

تمام تعلیمی دروس تک آسان رسائی کے لیے چند سادہ مراحل

اکاونٹ

رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد طالبہ کو ایک اکاؤنٹ، یعنی Username اورPassword فراہم کیا جائے گا۔ ان معلومات کو محفوظ رکھنا ضروری ہے کیونکہ تعلیمی ویب سائٹ میں داخلے کے لیے یہی استعمال ہوں گی۔

(Login) تعلیمی ویب سائٹ میں داخل ہونا

طالبہ کے لیے تعلیمی سال کے آغاز سے  دو ہفتوں کے اندر تعلیمی ویب سائٹ پر لاگ اِن کرنا ضروری ہے؛ بصورتِ دیگر اس کا اکاؤنٹ خودکار طور پر حذف/ڈیلیٹ کردیا جائے گا۔

آن لائن حاضری

طالبہ کی آن لائن حاضری ویڈیو ،آڈیو دروس دیکھنے اور سننے کی بنیاد پر الیکٹرانک طور پر درج کی جائے گی۔ ہر درس مکمل کرنے کے بعد (درس سن لیا) بٹن پر کلک کرکے حاضری کا اندراج کرنا ضروری ہوگا۔

دروس سننے کی حد

امتحان میں شرکت کے لیے ہر مضمون کے کم از کم 70 فیصد دروس سننا ضروری ہے۔

ہمارے ساتھ اپنا تعلیمی سفر آج ہی سے شروع کریں۔

النجف اسلامک آن لائن یونیورسٹی کی ہزاروں طالبات کے ساتھ اپنے تعلیمی سفر کا آغاز کریں۔

Scroll to Top