شرائط ِ داخلہ

  1. فقط خواتین ہی داخلہ لے سکتی ہیں.
  2. طالبہ کی عمر 15 سال سے کم نہ ہو.
  3. کم از کم لکھنا ،پڑھنا اور اردو سمجھنا آتا ہو.
  4. طالبہ کیلئے ضروری ہے کہ وہ نیچے دیئے گئے لنک کے ذریعےآن لائن داخلہ فارم کو پُر کرے اور مطلوبہ دستاویزات (شناختی کارڈ یا پاسپورٹ +سکول یا کالج سرٹیفکیٹ) کی الیکٹرانک کاپیاں ساتھ ملحق (Attach) کرے تاکہ اکاؤنٹ کی تصدیق (Verification) ہوسکے اور درسی سال کے آغاز میں یونیورسٹی کی  تعلیمی ویب سائٹ  میں داخل ہونے کے  قابل ہوسکے.
  5. رجسٹریشن مکمل کرنے کے بعد فراہم کردہ  لینک کے ذریعے یونیورسٹی کے Telegram Channel کو جوائن کرنا ضروری ہے تاکہ ہر قسم کی نئی معلومات سے مطلع رہ سکیں۔
  6. میں تعھد کرتی ہوں کہ داخلہ فارم میں درج کی گئی تمام معلومات درست ہیں.

     

نوٹ:۔رجسٹریشن فارم پر کرنے سے پہلے یہ ویڈیو کلپ ضرور دیکھ لیں تاکہ فارم پر کرنے میں غلطی نہ ہو۔

 

آن لائن رجسٹریشن کرنے کا طریقہ

آن لائن حاضری اور دروس

  1. رجسٹریشن مکمل کرنے کے بعد آپ کو ایک اکاونٹ (username & Password) حاصل ہوگا ، اسے اکاونٹ کو اپنے پاس محفوظ (save) رکھیے تاکہ تعلیمی سال کے آغاز  (اکتوبر) سے  آپ اپنے اکاونٹ (username & password) کے ذریعے النجف اسلامک آن لائن یونیورسٹی برائے خواتین کی تعلیمی ویب سائٹ   میں داخل ہو سکیں۔
  1. طالبہ تعلیمی سال کے آغاز (اکتوبر) سے ایک ماہ  کے اندر ہی اپنے آن لائن حاضری یقینی بنائے اور تعلیمی ویب سائٹ میں Login  کر کےاپنی رجسٹریشن مکمل کرے ورنہ طالبہ کا اکاونٹ ڈیلیٹ کر دیا جائے گا اور وہ اس سال تعلیمی ویب سائٹ میں داخل ہونے کے قابل نہیں ہو گی۔
  2. تعلیمی ویب سائٹ میں طالبہ کی رجسٹریشن اپنے اکاونٹ میں ایک دفعہ Login کرنے اور ویڈیو درس سننے  سے مکمل ہو جائے گی۔
  3. رجسٹریشن مکمل کرنے کے بعد فراہم کردہ  لینک کے ذریعے یونیورسٹی کے Telegram Channel  اور Whatsapp Channel  کو جوائن کرنا ضروری ہے تاکہ ہر قسم کی نئی معلومات  و اعلانات  سے مطلع رہ سکیں۔
  4. ہر ایک مضمون کے 70 فیصد دروس سنے بغیر یونیورسٹی کی جانب سے  طالبہ کے لیے امتحانات میں شرکت کرنا شرعا جائز نہیں ہے ۔